لفٹ دینے کے بہانے شہری سے 70 ہزار روپے ہتھیا لیے گئے
گوجرہ (نمائندہ دنیا)دو نوسرباز موٹر سائیکل پر لفٹ دینے کے بہانے ایک شخص سے 70 ہزار روپے نقدی اور دیگر قیمتی کاغذات لے اڑے ۔پولیس کے مطابق چک نمبر 353 ج ب کا رہائشی محمد طفیل شہر آ رہا تھا کہ۔۔۔
دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اسے لفٹ دے کر اپنی موٹر سائیکل پر بٹھا لیا۔ شہر پہنچنے پر ملزمان اس کی جیب سے پرس نکال کر فرار ہو گئے ، جس میں 70 ہزار روپے نقدی، شناختی کارڈ اور دیگر اہم کاغذات موجود تھے ۔اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی گوجرہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے نوسربازوں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments