سرکاری نہری کھال پر تجاوزات 7 افراد کے خلاف مقدمہ

سرکاری نہری کھال پر تجاوزات  7 افراد کے خلاف مقدمہ

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)نہری کھال مسمار کرکے پختہ تجاوزات قائم کرنے والے سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ کوتوالی کے علاقے ضلع کچہری میں حسن نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے اس کے زرعی رقبے کو سیراب کرنے والی سرکاری نہری کھال مسمار کرکے اس پر پختہ تجاوزات قائم کر لیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...