زیر حراست ملزم کو موبائل پہنچانے پر کانسٹیبل کیخلاف مقدمہ
بخشی خانہ میں کانسٹیبل پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کاالزام عائد کیاگیا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)زیر حراست ملزم کو موبائل فون پہنچانے والے پولیس کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقے میں قائم بخشی خانہ میں تعینات ایک پولیس کانسٹیبل پر الزام ہے کہ اس نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے زیر حراست ملزم کو موبائل فون فراہم کیا۔ واقعہ سامنے آنے پر پولیس نے کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments