دوست کے قاتل کو عمرقید ، 5 لاکھ ہرجانے کابھی کا حکم

دوست کے قاتل کو عمرقید ، 5 لاکھ  ہرجانے کابھی کا حکم

گوجرہ (نمائندہ دنیا)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرہ ملک مشتاق نے تھانہ صدر کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر ملزم ثقلین کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنا دی۔

استغاثہ کے مطابق ایک سال قبل تھانہ صدر گوجرہ کے علاقے چک نمبر 285 ج ب میں ملزم ثقلین نے اپنے دوست رانا ناصر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا ۔ عدالت نے شواہد کا جائزہ لینے کے بعد ملزم کو عمر قید، 5 لاکھ روپے ہرجانہ اور عدم ادائیگی کی صورت میں مزید 6 ماہ قید کی سزا سنائی۔ بعد ازاں ملزم کو ڈسٹرکٹ جیل منتقل کر دیا گیا۔ مدعی کی جانب سے وقاص خان مہوٹہ ایڈووکیٹ نے پیروی کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...