شہید کانسٹیبل عبدالرؤف کی برسی ،ڈی ایس پی ساجد محمود کی قبرپر حاضری
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)ڈی ایس پی جڑانوالہ ساجد محمود نے شہید کانسٹیبل عبدالرؤف کی برسی کے موقع پر ان کی قبر پر حاضری دی، پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں،
سلامی پیش کی اور فاتحہ خوانی کی۔تفصیلات کے مطابق شہید کانسٹیبل عبدالرؤف نے 18 سال قبل ڈاکوؤں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا تھا۔اس موقع پر ڈی ایس پی ساجد محمود نے کہا کہ شہداء نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ شہداء پولیس ہمارا فخر ہیں اور ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے اہل خانہ اور بچوں کی کفالت محکمہ پولیس کی ذمہ داری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments