خریداری کے بہانے فارمیسی سے موبائل اور نقدی چوری
ملزم نے نصرت نامی شہری کو باتوں میں الجھا یا،واردات کے بعد فرار ہوگیا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)خریداری کے بہانے فارمیسی میں آنے والا ملزم موبائل فون اور نقدی چوری کرکے فرار ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے میں نصرت نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی فارمیسی پر موجود تھا کہ ایک ملزم خریداری کے بہانے اندر آیا، اسے باتوں میں الجھایا اور کاؤنٹر سے موبائل فون اور نقدی چوری کرکے فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments