رائل مدینہ اکیڈمی میں نمایاں طلبہ میں انعامات تقسیم
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)رائل مدینہ اکیڈمی کے زیرِ اہتمام ماہانہ ٹیسٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں نقد انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔
ماہانہ ٹیسٹ میں مختلف جماعتوں میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو ان کی شاندار تعلیمی کارکردگی پر نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔ اس موقع پر اکیڈمی انتظامیہ نے کہا کہ طلبہ کی کامیابی صرف نصابی تعلیم تک محدود نہیں بلکہ کردار سازی، اعتماد میں اضافہ، نظم و ضبط اور حوصلہ افزائی بھی معیاری تعلیم کا اہم حصہ ہیں۔ تقریب کے اختتام پر پوزیشن ہولڈر طلبہ، ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد دی گئی، جبکہ دیگر طلبہ پر زور دیا گیا کہ وہ مزید محنت اور دلچسپی سے اپنی تعلیمی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔ انتظامیہ نے طلبہ کی علمی، اخلاقی اور شخصی تربیت کے لیے ایسے تعمیری اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments