پراپرٹی پر قبضے کی نیت سے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)پراپرٹی پر قبضے کی نیت سے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ملت ٹاؤن میں اقراء نامی خاتون نے مقدمہ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے گھر میں موجود تھیں کہ اس دوران ملزمان زبردستی گھر میں داخل ہوگئے ، انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور پلاٹ کی دستاویزات، نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان چھین کر لے گئے ۔ ملزمان نے پلاٹ اپنے نام منتقل کرانے کے لیے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments