چناب نگر کی خستہ حال سڑکیں حادثات کا سبب بننے لگیں
کالج روڈ سمیت مختلف شاہراہوں کی ٹوٹ پھوٹ کاشکار،مرمت کامطالبہ
چناب نگر (نامہ نگار)چناب نگر میں خستہ حال سڑکوں کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ، جبکہ آئے روز حادثات بھی رونما ہو رہے ہیں۔اہل علاقہ کے مطابق کالج روڈ سمیت مختلف شاہراہوں کی ٹوٹ پھوٹ کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے ۔ گزشتہ روز کالج روڈ پر ایک رکشہ الٹنے سے اس میں سوار متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔شہریوں نے سڑکوں کی ابتر حالت پر احتجاج کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور منتخب نمائندوں سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑکوں کی فوری مرمت کرائی جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات اور حادثات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments