مدینہ ٹاؤن :نشے میں بیوی پر تشدد، شوہر کے خلاف مقدمہ
فہدنے اپنی اہلیہ کوتشددکرکے زخمی کیااوردھمکیاں بھی دیں ،مقدمہ درج
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)نشے کی حالت میں بیوی پر تشدد کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ مدینہ ٹاؤن میں زبیر نامی شہری نے مقدمہ درج کراتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ اس کی بیٹی کا شوہر فہد نشے کی حالت میں اسے تشدد کا نشانہ بناتا رہا، جس سے وہ زخمی ہوگئی۔ ملزم نے قتل سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments