17 سالہ لڑکی مبینہ طور پر اغوا، مقدمہ درج
گوجرہ (نمائندہ دنیا)اوباش نوجوان نے اپنے ساتھی کی مدد سے 17 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا۔
محلہ اصغر کالونی کی رہائشی سلمیٰ بی بی نے تھانہ سٹی گوجرہ میں مقدمہ درج کراتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ اس کی 17 سالہ بیٹی زینب بی بی گھر کے سامنے کھڑی تھی کہ اسی دوران محلہ کا رہائشی محمد محسن عرف باقر اپنے ایک نامعلوم ساتھی کے ہمراہ آیا اور اسے زبردستی اغوا کرکے فرار ہو گیا۔سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرکے مغویہ اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments