ڈپٹی کمشنر جھنگ کا ضلع کونسل کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ
ای بز پنجاب پورٹل پر موصول درخواستوں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر جھنگ بابر صاحب دین نے ضلع کونسل کا دورہ کیا، جہاں چیف آفیسر مہر محمد اکرم بھروانہ نے افسران اور عملے کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔ڈپٹی کمشنر نے مون سون شجرکاری مہم کے تحت ضلع کونسل کمپلیکس میں پودا لگایا اور بعد ازاں جناح ہال میں جاری تزئین و مرمت کے کاموں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو تعمیراتی معیار اور رفتار برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔انہوں نے ای بز پنجاب پورٹل پر موصول درخواستوں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اور بروقت نمٹانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں چیف آفیسر نے ضلع کونسل کی کارکردگی، دستیاب مشینری، عملے اور سرکاری واجبات کی وصولی سے متعلق بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ عوامی خدمات شفافیت، میرٹ اور بروقت انداز میں انجام دی جائیں جبکہ واجبات کی وصولی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں مزید بہتری لائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments