چناب نگر میں ختم نبوت کانفرنس کی تیاریوں کا اعلان
چناب نگر (نامہ نگار)انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے نائب امیر مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 7 ستمبر کو چناب نگر میں منعقد ہونے والی ختم نبوت کانفرنس کی بھرپور تیاری کی جا رہی ہے اور اسے ہر صورت کامیاب بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ان کے مطابق عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے اور اس کے تحفظ کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔ انہوں نے مختلف مذہبی اور آئینی معاملات پر بھی اپنے تنظیمی مؤقف کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments