پنجاب سول ڈیفنس ریزیلنس کور کے رضاکاروں کی تربیت کا آغاز

پنجاب سول ڈیفنس ریزیلنس کور کے رضاکاروں کی تربیت کا آغاز

ریزیلنس کور کا قیام عوامی خدمت کی جانب حکومت کا اہم قدم ہے :رانا محمد عباس

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)پنجاب سول ڈیفنس ریزیلنس کور کے رضاکاروں کے تربیتی پروگرام کی افتتاحی تقریب اقبال ہال، میونسپل کارپوریشن میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) انور علی کانجو نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سول ڈیفنس فیصل آباد ریجن محمد مبشر ربانی، سول ڈیفنس آفیسر فیصل آباد رانا محمد عباس، تنظیمی عہدیداران اور نئے رجسٹرڈ رضاکار بھی موجود تھے ۔سول ڈیفنس آفیسر رانا محمد عباس نے استقبالیہ خطاب میں کہا کہ پنجاب سول ڈیفنس ریزیلنس کور کا قیام عوامی خدمت، ہنگامی حالات میں بروقت امداد اور معاشرے میں رضاکارانہ جذبے کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) انور علی کانجو نے اپنے خطاب میں پنجاب سول ڈیفنس ریزیلنس کور کے قیام کو حکومت پنجاب کا بروقت اور اہم اقدام قرار دیتے ہوئے رضاکاروں کے جذبئہ خدمت کو سراہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...