اشتہاری ملزم کو پناہ دینے کا الزام ، اسکے چچا کو گرفتار کرلیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)اشتہاری ملزم کو پناہ دینے کے الزام میں اسکے چچا کو گرفتار کرلیا گیا۔
تھانہ رضا آباد کے علاقے عباس نگر پل کے قریب پولیس نے اشتہاری ملزم عبدالرحمن کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا۔ جو پولیس کو چکمہ دیتے ہوئے فرار ہوگیا۔ تاہم پولیس نے اشتہاری ملزم کو پناہ دینے کے الزام میں اس کے چچا عظیم کو گرفتار کر لیا۔ مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments