پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران شہری سے فراڈ
جعلی اور بوگس دستاویزات تیار کرکے فراہم ، مقدمہ درج کر لیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران شہری کو بھاری مالیت کے فراڈ کا شکار بنادیا گیا۔تھانہ سول لائن کے علاقے میں قذافی نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے مبینہ طور پر پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران اسے جعلی اور بوگس دستاویزات تیار کرکے فراہم کر دیئے اور اس دوران اسے لاکھوں روپے مالیت کے فراڈ کا شکار بنا دیا گیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments