شادی شدہ خاتون 2کمسن بچوں سمیت مبینہ اغوا

شادی شدہ خاتون 2کمسن بچوں سمیت مبینہ اغوا

25 سالہ ماہ پارہ بچوں سبحان اور سفیان کے ساتھ دوائی لینے گئی تھی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شادی شدہ خاتون کو دو کمسن بچوں سمیت مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا۔تھانہ صدر میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے عرفان نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کی اہلیہ 25 سالہ ماہ پارہ اپنے دو کمسن بچوں 3 سالہ سبحان اور دو سالہ سفیان کہ ہمراہ گھر سے دوائی لینے کے لئے گئی تھی۔ جسے راستے سے ہی مبینہ طور پر ملزم نے اغواء کرلیا اور اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...