سابقہ رنجش کی بنا پر خاتون کو قتل کی دھمکیاں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر خاتون کو قتل سمیت دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔
تھانہ سول لائن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے مصباح نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزموں نے مبینہ طور پر سابقہ رنجش کی بنا پر اسے فون کالز کرکے قتل اور دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور مقدمہ بازی کے تنازع پر اسے قابو کرکے تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments