بغیر نقشہ منظوری کمرشل تعمیرات کرنیوالے شہری پر مقدمہ
تھانہ جھنگ بازار کے علاقے میں نقشہ برانچ کی ٹیموں کی جانب سے چیکنگ کی گئی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بغیر نقشہ منظوری کمرشل تعمیرات کرنے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تھانہ جھنگ بازار کے علاقے میں نقشہ برانچ کی ٹیموں کی جانب سے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا گیا۔ اس دوران شہری کو بغیر نقشہ منظوری اور بغیر اجازت کمرشل تعمیرات کرنے میں ملوث پایا گیا۔ جو قانون کی خلاف ورزی کر رہا تھا۔ جس کی پراپرٹی کو سیل کرتے ہوئے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments