چنیوٹ پولیس کا کریک ڈاؤن 24 گھنٹوں میں 19 ملزم گرفتار 10 اشتہاری بھی پکڑے گئے
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن ’’کرائم فری پنجاب‘‘ کے تحت ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف کی ہدایت پر چنیوٹ پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں 19 ملز موں کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے کریک ڈاؤن کے دوران 10 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا، جبکہ منشیات فروش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر کے شراب برآمد کر لی۔ گیس ریفلنگ، تیز رفتاری، غفلت سے ڈرائیونگ اور بجلی چوری کے مقدمات میں مزید 8 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments