ریسکیو 1122 اہلکاروں کو کنفائنڈ اسپیس ریسکیو کی جدید عملی تربیت

ریسکیو 1122 اہلکاروں کو کنفائنڈ  اسپیس ریسکیو کی جدید عملی تربیت

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر فرحان مرزا کی زیر نگرانی ریسکیو 1122 ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ریسکیو اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے خصوصی تربیتی ورکشاپ اور عملی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔

ورکشاپ میں مین ہول، سیوریج لائنوں اور کنوؤں میں ریسکیو آپریشن، سرچ اینڈ ریسکیو، ہائی اینگل ریسکیو، گیس ڈیٹیکشن، حفاظتی آلات کے استعمال، رسک اسیسمنٹ اور دیگر جدید تکنیکوں سے متعلق نظری و عملی تربیت دی گئی۔ انجینئر فرحان مرزا نے کہا کہ جدید تربیت اور معیاری حفاظتی اقدامات کے ذریعے ریسکیورز اور شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...