لاہور کی خوبصورتی کیلئے جامع منصوبہ بندی کی ہدایت
ہارٹیکلچر ایجنسی کی مشینری اور آلات کو جدید اور ڈیجیٹل بنایا جائے :سیکرٹری ہاؤسنگ
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرلاہور کو ماڈل ہارٹیکلچر سٹی بنانے کا فیصلہ،سیکرٹری ہاؤسنگ نے ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی لاہور احمد عثمان جاوید کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا،لاہور کی خوبصورتی اور گرین انفراسٹرکچر کے لیے جامع منصوبہ بندی کی ہدایت کر دی گئی،ہارٹیکلچر کے شعبے میں جدید تربیت اور استعداد کار بڑھانے پر خصوصی توجہ دینے ،نوجوان ہارٹیکلچر ماہرین کے لیے انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کا کہنا ہے کہ ہارٹیکلچر ایجنسی کی مشینری اور آلات کو جدید اور ڈیجیٹل بنایا جائے ،شہر کی خوبصورتی کے لیے سادہ، مؤثر اور اسمارٹ حل اختیار کیے جائیں،لاہور کو سرسبز، پائیدار اور ماحول دوست شہر بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں،جدید مشینری، تربیت یافتہ افرادی قوت اور جدید ٹیکنالوجی سے شہری ماحول بہتر بنایا جائے گا،لاہور کی خوبصورتی، شجرکاری اور ماحولیاتی بہتری کے لیے مربوط حکمت عملی پر عملدرآمد ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments