بلدیہ عظمیٰ: 2026-27کا25ارب کاٹیکس فری بجٹ منظور
رواں مالی سال شہر میں نئی ترقیاتی سکیموں کی مد میں 2ارب 50کروڑ مختص
لاہور (عمران اکبر )بلدیہ عظمیٰ لاہور نے 2026/27 کا 25ارب 58 کروڑ 25لاکھ روپے کا ٹیکس فری بجٹ منظور کر لیا گیا ،ٹاؤن ہال سمیت زونز آفسز میں بجلی کی منتقلی کے لئے سولر ائزیشن کے پلان کی منظوری ، اچھرہ بازار کی طرز پر لبرٹی ،باغبانپورہ ،شاہ عالمی سمیت دیگر بازاروں کی بیوٹیفکیشن کی منظوری بجٹ میں شامل کی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے شہری بجٹ 26/27 میں شہر میں نئی ترقیاتی سکیموں کی مد میں 2ارب 50کروڑ روپے مختص کئے گئے ،لاری اڈا کی بیوٹیفکیشن کے لئے 50 کروڑ روپے مختص کر دیئے گئے ،غیر ترقیاتی بجٹ کا حجم 15 ارب 50کروڑ 60 لاکھ روپے مختص کئے گئے ۔تنخواہ کی مد 4ارب 50کروڑ روپے رکھے گئے ،پنشن کی مد میں 3 ارب روپے مختص کئے گئے ،یوٹیلیٹی بلز کی مد میں 1ارب 30کروڑ روپے مختص کئے گئے ۔،ریگولیشن سمیت فیلڈ آپریشنل گاڑیوں کے فیول کی مد میں 65 کروڑ روپے رکھے گئے ،سالانہ تقریبات کی مد میں 1ارب 30کروڑ روپے مختص کئے گئے ۔سڑکوں کی مرمت اور مینٹی ننس کی مد میں 1ارب روپے مختص کئے گئے۔ ،نقشہ فیس کی مد میں 37 کروڑ موصول ہوئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments