پری مون سون ڈی سلٹنگ پر ساڑھے 3لاکھ روپے خرچ
72انچ قطر کی سیوریج لائن کی صفائی اور بحالی بارہ مختلف سیکشنز میں تقسیم
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )واسا لاہور کے واہگہ ٹاؤن میں واقع شادی پورہ سب ڈویژن میں پری مون سون ڈی سلٹنگ کے لیے مجموعی طور پر تین کروڑ اٹھاون لاکھ دس ہزار چار سو بیس روپے خرچ کیے گئے ۔دستاویزات کے مطابق رنگ روڈ سروس روڈ پر واہگہ ڈسپوزل سٹیشن سے تھری روڈ تک بچھائی گئی بہتر انچ قطر کی سیوریج لائن کی صفائی اور بحالی کا منصوبہ بارہ مختلف سیکشنز میں تقسیم کیا گیا، جہاں ونچ مشین کے ذریعے ری ہیبلیٹیشن اور ڈی سلٹنگ کا کام کروایا گیا۔ریکارڈ کے مطابق پہلے سیکشن میں واہگہ ڈسپوزل سٹیشن سے ایم ایم ٹی اینڈ ایم ایچ ایس تک صفائی پر انتیس لاکھ اٹھانوے ہزار دو سو پچاس روپے خرچ کیے گئے ، جبکہ دوسرے سیکشن میں ایم ایم ٹی اینڈ ایم ایچ ایس سے مائی لینڈز تک انتیس لاکھ چھیانوے ہزار تین سو دس روپے کی لاگت ظاہر کی گئی۔اسی طرح تیسرے سیکشن میں مائی لینڈز سے عثمان ہائی ٹیک تک انتیس لاکھ چورانوے ہزار چار سو پچاس روپے ، جبکہ چوتھے سیکشن میں عثمان ہائی ٹیک سے انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ تک انتیس لاکھ بانوے ہزار پانچ سو دس روپے خرچ کیے گئے ۔ دستاویزات میں پانچویں سیکشن پر انتیس لاکھ نوے ہزار چھ سو پچاس روپے اور چھٹے سیکشن پر انتیس لاکھ اٹھاسی ہزار سات سو پچاس روپے کے اخراجات بھی درج ہیں، جبکہ باقی سیکشنز پر بھی اسی نوعیت کے فنڈز مختص کیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments