خاتون کو گھر میں گھس کر بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا
سائرہ بی بی کو ملزموں نے زبردستی گھر میں گھس کر مارا ، مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خاتون کو گھر میں گھس کر بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ نشاط آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے سائرہ بی بی نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے گھر پر موجود تھی کہ اس دوران ملزمان نے زبردستی گھر میں گھس کر اسے قابو کر لیا اور ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا گیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments