بچیانہ :پولیس مقابلہ، ڈکیت گینگ کا ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

بچیانہ :پولیس مقابلہ، ڈکیت گینگ کا ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

موٹر سائیکل پر سوار تین مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزموں نے فائرنگ کر دی

بچیانہ (نمائندہ دنیا)تھانہ بچیانہ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کا ایک مبینہ رکن زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ پولیس نے مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔پولیس کے مطابق گزشتہ رات ایس ایچ او تھانہ بچیانہ سہیل اسلم اپنی ٹیم کے ہمراہ جڑانوالہ روڈ پر بیڑی موڑ سٹاپ کے قریب ناکہ بندی کیے ہوئے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار تین مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔ الزام ہے کہ ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، جس پر پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی۔فائرنگ کا تبادلہ رکنے کے بعد سرچ آپریشن کے دوران ایک زخمی ملزم ملا، جو پولیس کے مطابق اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا۔

گرفتار ملزم کی شناخت سرفراز ولد نذیر احمد چٹھہ، سکنہ چک نمبر 658 گ ب کے نام سے ہوئی۔ اس کے قبضے سے ایک پستول، چھینی گئی موٹر سائیکل، موبائل فون، ایک شہری رانا انور اقبال کا اصل شناختی کارڈ، اے ٹی ایم کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس اور اسلحہ لائسنس برآمد ہونے کا دعویٰ کیا گیا۔پولیس کے مطابق زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، جبکہ اس کے فرار ہونے والے 2 ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف فیصل آباد اور ننکانہ صاحب کے مختلف تھانوں میں اقدام قتل، ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...