مٹی سے بھری ٹریکٹر ٹرالیوں کی دھول سے شہری پریشان
بغیر ترپال مٹی لے جانے والی ٹرالیاں گردوغبار پھیلا رہی ہیں، حادثات کا خدشہ
چناب نگر (نامہ نگار )دریائے چناب کے کنارے سے گزرنے والی مٹی سے بھری ٹریکٹر ٹرالیوں سے اڑنے والی دھول نے علاقہ مکینوں کے لیے شدید مشکلات پیدا کر دی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بغیر ترپال مٹی لے جانے والی ٹرالیاں گردوغبار پھیلا رہی ہیں، جس کے باعث سانس اور آنکھوں کی مختلف بیماریوں کے ساتھ ساتھ ٹریفک حادثات کا بھی خدشہ بڑھ گیا ہے ۔علاقہ مکینوں نے بتایا کہ دھول اکثر موٹر سائیکل سواروں کی آنکھوں میں چلی جاتی ہے جس سے حادثات رونما ہوتے ہیں، جبکہ متعلقہ ادارے اس صورتحال پر توجہ نہیں دے رہے ۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لے کر بغیر ترپال مٹی کی ترسیل روکنے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments