گرین بس میں خاتون ملازمہ کا پرس چوری

گرین بس میں خاتون  ملازمہ کا پرس چوری

لالیاں (نمائندہ دنیا )الیکٹرو گرین بس سروس میں مسافروں کے رش کے دوران مبینہ چوری کا ایک اور واقعہ پیش آیا، جس میں تحصیل ہیڈکوارٹر (THQ) لالیاں کی ایک ملازمہ اپنے پرس میں موجود نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہو گئی۔

متاثرہ خاتون اقصیٰ، جو نشوونما پروگرام میں کیس مینجمنٹ اسسٹنٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں، کے مطابق وہ گرین بس اسٹاپ لالیاں سے بس میں سوار ہوئیں تو نامعلوم خواتین نے مبینہ طور پر ان کے پرس سے منی پرس چوری کر لیا، جس میں 20 ہزار روپے نقدی، طلائی انگوٹھی، شناختی کارڈ اور دیگر ضروری دستاویزات موجود تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...