اڈہ شیخن میں مسلح ڈکیتی، تاجر سے دو لاکھ 26 ہزار روپے لوٹ لیے

اڈہ شیخن میں مسلح ڈکیتی، تاجر سے  دو لاکھ 26 ہزار روپے لوٹ لیے

لالیاں (نمائندہ دنیا )تحصیل لالیاں کے نواحی علاقے اڈہ شیخن میں مسلح ڈکیتی کی واردات کے دوران ایک تاجر سے دو لاکھ 26 ہزار 450 روپے نقدی لوٹ لی گئی۔

پولیس کے مطابق متاثرہ تاجر فیصل عمران نے ریسکیو 15 پر اطلاع دی کہ وہ نجی کمپنی کی چائے فروخت کرنے کے بعد واپس جا رہے تھے کہ دو موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر انہیں روک کر سیل کی رقم چھین لی اور فرار ہو گئے ۔ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ محمد والا پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...