اپنا کھیت اپنا روزگار ، 742 کاشتکاروں میں لیز ڈیڈز تقسیم

اپنا کھیت اپنا روزگار ، 742 کاشتکاروں میں لیز ڈیڈز تقسیم

12 ہزار 717 میں سے شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے 742 افراد کا انتخاب

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )حکومت پنجاب کی ’’اپنا کھیت اپنا روزگار‘‘ سکیم کے تحت منتخب کاشتکاروں میں لیز ڈیڈز تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین، ارکان صوبائی اسمبلی کرنل (ر) غضنفر قریشی اور عابدہ بشیر سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ 12 ہزار 717 درخواستوں میں سے شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے 742 افراد کا انتخاب کیا گیا ہے ، جبکہ آئندہ ہفتے منتخب افراد کو پانچ ایکڑ اراضی کا قبضہ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے تحت 100 روپے سالانہ لیز پر زمین فراہم کی جا رہی ہے اور کاشتکاروں کو فی ایکڑ 50 ہزار روپے ترقیاتی گرانٹ بھی دی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...