ڈسٹرکٹ بار اتحاد گروپ کے صدر،جنرل سیکرٹری نامزد

ڈسٹرکٹ بار اتحاد گروپ کے صدر،جنرل سیکرٹری نامزد

سردار محمد اقبال کو صدر اور میاں ظفر اقبال ایڈووکیٹ کو جنرل سیکرٹری نامزد کیا گیا

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے اتحاد گروپ کے اجلاس میں آئندہ سالانہ انتخابات کے لیے متفقہ طور پر سردار محمد اقبال ڈوگر ایڈووکیٹ کو صدر اور میاں ظفر اقبال ایڈووکیٹ کو جنرل سیکرٹری کا امیدوار نامزد کر دیا گیا۔اجلاس میں گروپ رہنماؤں اور سینئر وکلاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بار کے وقار، وکلاء کے مسائل کے حل، بار و بنچ کے بہتر تعلقات، نوجوان وکلاء کی رہنمائی اور بنیادی سہولیات کی بہتری کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔ دونوں امیدواروں نے اعتماد پر وکلاء برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خدمت، اتحاد اور میرٹ کی بنیاد پر انتخابی مہم چلانے کے عزم کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...