معاشرے کے کمزور مستحق طبقات کی مدد سوسائٹی کا اولین مقصد :شیخ ہارون ارشاد
سمندری(نمائندہ دنیا)ینگ ویلفیئر سوسائٹی (رجسٹرڈ ) کے صدر شیخ ہارون ارشاد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت، معاشرے کے کمزور مستحق طبقات کی مدد عوام کو بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی سوسائٹی کا اولین مقصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ ینگ ویلفیئر سوسائٹی گزشتہ کئی برسوں سے بلاامتیاز انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے اور اسی سلسلے میں ینگ ویلفیئر ہسپتال سمیت مختلف علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس منعقد کیے جاتے ہیں، جہاں ماہر ڈاکٹر مریضوں کا مفت معائنہ کرتے ہیں، ادویات فراہم کی جاتی ہیں اور صحت سے متعلق آگاہی بھی دی جاتی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments