7 ستمبر کی ختم نبوت کانفرنس ہر لحاظ سے مثالی ہوگی:مولانا الیاس

7 ستمبر کی ختم نبوت کانفرنس ہر لحاظ سے مثالی ہوگی:مولانا الیاس

کا نفرنس کے کامیاب انعقاد کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں گی

چناب نگر (نامہ نگار )انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے امیر مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے اور نائب امیر مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 7 ستمبر کو چناب نگر میں ہونے والی سالانہ ختم نبوت کانفرنس کو ہر لحاظ سے مثالی بنایا جائے گا اور اس کے کامیاب انعقاد کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلامی تعلیمات کی بنیاد اور امت مسلمہ کے اتحاد کا محور ہے ۔ رہنماؤں نے اپنے خطاب میں قادیانیوں سے متعلق آئینی اور قانونی فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان فیصلوں کا احترام کیا جانا چاہیے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بعض عناصر انسانی حقوق کی آڑ میں آئینی ترامیم کے خلاف مہم چلا رہے ہیں، تاہم ختم نبوت کے تحفظ کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...