جھنگ :منصوبوں کی کارکردگی بے نقاب ، گلیاں ڈوب گئیں
آمدورفت بری طرح متاثر ہو رہی ، فنڈز کا شفاف آڈٹ کیا جائے : شہری
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )شہر میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کے بعد متعدد گلی محلوں میں پانی جمع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کروڑوں روپے کی لاگت سے سیوریج، گلیوں اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر کام کے باوجود بیشتر علاقوں میں نکاسی آب کا مؤثر نظام نظر نہ آیا۔شہریوں نے کہا کہ معمولی بارش نے ترقیاتی دعوؤں کی حقیقت آشکار کر دی ہے ، جبکہ گلیاں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں اور آمدورفت بری طرح متاثر ہو رہی ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ترقیاتی منصوبوں پر خرچ ہونے والے فنڈز کا شفاف آڈٹ کیا جائے اور نکاسی آب کے مستقل انتظامات یقینی بنائے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments