زرعی ترقیاتی بینک کے نادہندگان سے ریکوری مہم جاری :منیجر شوذب حسین مہدی
سمندری(نمائندہ دنیا)زرعی ترقیاتی بینک سمندری کی منیجر شوذب حسین مہدی کی جانب سے نادہندگان سے ریکوری مہم جاری ہے۔
اسی سلسلہ میں محکمہ مال کے افسر اور پیرافورس نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ریکوری ٹیم نے نادہندگان سے ملاقاتوں کے دوران قرضوں کی ادائیگی سے متعلق آگاہی فراہم کی اور انہیں واجبات فوری طور پر جمع کروانے کی ہدایت کی اور کہا کہ بینک کے واجبات کی بروقت وصولی کے لیے قانونی کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا، قرض دار کسی بھی قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے اپنے بقایا جات جلد از جلد ادا کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments