ٹوبہ ٹیک سنگھ :پارک کی اراضی پر مبینہ قبضے کی کوشش
سرکاری اراضی واگزار کرا ئی جائے ، ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر سے مطالبہ
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )جناح آبادی ہڈا روڈی میں میونسپل کمیٹی کی ملکیتی اور پارک کے لیے مختص سرکاری اراضی پر مبینہ قبضے کی کوششوں پر علاقہ مکینوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی اس اراضی کے ایک بڑے حصے پر قبضہ ہو چکا ہے جبکہ باقی ماندہ زمین بھی خطرے سے دوچار ہے۔علاقہ مکینوں نے کہا کہ مذکورہ اراضی بچوں اور شہریوں کے لیے پارک کی غرض سے مختص کی گئی تھی، لہٰذا اسے محفوظ بنایا جائے اور جلد از جلد وہاں پارک تعمیر کیا جائے ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ سرکاری اراضی واگزار کرا کے قبضے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے اور ذمہ دار عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments