جھنگ پولیس کے 20 افسروں کی سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی
ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے ترقی پانیوالے اہلکاروں کو پروموشن بیجز لگائے
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق جھنگ پولیس کے مزید 20 افسران کو سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے ایس پی انویسٹی گیشن رحمان قادر اور دیگر افسران کے ہمراہ ترقی پانے والے اہلکاروں کو پروموشن بیجز لگائے اور انہیں مبارکباد دی۔ترقی پانے والوں میں عزیر الرحمٰن، وقار حیدر، غلام شبیر، اعجاز حسین، مبشر شہزاد، محمد رمضان، محمد عمران، محمد اسلم، ثاقب علی، عمران انجم، خرم شہزاد، ممتاز حسین، اختر عباس، مسرت عباس، اعجاز علی، قیصر عباس، شاہد گوہر، منظر عباس، ثناء اللہ اور شبر عباس شامل ہیں۔ تقریب میں ترقی پانے والے افسران کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔ ڈی پی او ساجد حسین نے کہا کہ محکمانہ ترقیاں میرٹ اور بہترین کارکردگی کی بنیاد پر دی جا رہی ہیں اور افسران دیانتداری، محنت اور لگن سے فرائض انجام دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments