شورکوٹ میں، نشیبی علاقے زیرِ آب، بجلی بھی معطل

شورکوٹ میں، نشیبی علاقے  زیرِ آب، بجلی بھی معطل

شورکوٹ (نمائندہ دنیا )شہر اور گردونواح میں ہونے والی تیز بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا اور کئی روز سے جاری شدید گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا، جس پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔

بارش کے باعث متعدد نشیبی علاقوں اور گلی محلوں میں پانی جمع ہونے سے آمدورفت متاثر ہوئی، جبکہ کئی مقامات پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شہریوں کے مطابق بارش شروع ہوتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی، جس سے گھریلو اور تجارتی صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...