نئے صوبوں سے زیادہ نظام کی تبدیلی ضروری:شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ

نئے صوبوں سے زیادہ نظام کی تبدیلی  ضروری:شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ۔۔۔

 انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کا قیام خوش آئند اقدام ہو سکتا ہے ، تاہم محض نئے صوبے بنانے سے عوامی مسائل حل نہیں ہوں گے جب تک موجودہ نظام میں بنیادی اصلاحات نہیں کی جاتیں۔انہوں نے کہا کہ عدالتی، ریونیو، پولیس، تعلیمی اور معاشی نظام سمیت دیگر ادارے نوآبادیاتی دور کی باقیات ہیں، جن میں تبدیلی ناگزیر ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام ایسا نظام چاہتی ہے جس میں عوام کی حقیقی رائے کے مطابق حکمران منتخب ہوں اور سرمایہ دارانہ نظام کی جگہ اسلامی معاشی نظام نافذ کیا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...