7 اگست کو عوام ظلم کے خلاف سڑکوں پر نکلیں:جماعت اسلامی کی اپیل
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) جماعت اسلامی پبلک ایڈ کمیٹی کے صدر رانا سلطان محمود خان نے کہا ہے کہ حکمران عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے اربوں روپے سے جہاز اور لگژری گاڑیاں خرید رہے ہیں، جبکہ غریب اور متوسط طبقے کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کسی صورت حکمرانوں کی جانب سے عائد کیے گئے نئے ٹیکسوں کو قبول نہیں کرے گی۔جماعت اسلامی جڑانوالہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ظلم اور مہنگائی کے خلاف آواز بلند کریں۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری معاذ مرتضیٰ ایڈووکیٹ نے کہا کہ عام آدمی، طالب علم، مزدور، کسان اور متوسط طبقہ معاشی بوجھ تلے دب چکا ہے ، جبکہ حکومت صرف پٹرولیم مصنوعات کی مد میں عوام سے اربوں روپے وصول کر رہی ہے ۔انہوں نے موٹر سائیکل سواروں، فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز، رکشہ ڈرائیوروں، تنخواہ دار طبقے اور پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ 7 اگست کو احتجاج میں شریک ہو کر مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف اپنا مؤثر احتجاج ریکارڈ کرائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments