لین دین کے تنازع پر شہری کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا
منور ملزموں کے پاس ملازمت کرتا تھا ،لین دین کا الزام لگایا گیا ، دھمکیاں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)لین دین کے تنازع پر شہری کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ ملت ٹاؤن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے منور نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ ملزمان کے پاس ملازمت کرتا تھا۔ جہاں سے ملازمت چھوڑی تو ملز موں نے اسے قابو کر لیا اور لین دین کا الزام لگاتے ہوئے اسے ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کردی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments