سعودی عرب کی عمارتیں سعودی، پاکستانی اور ترک پرچموں سے روشن
ریاض: (ویب ڈیسک) مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کی خوشی میں سعودی عرب بھر کے نمایاں مقامات اور ٹاورز سعودی، پاکستانی اور ترکی کے قومی پرچموں سے جمگا اٹھے۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں روشنیوں کی اس سجاوٹ کے ذریعے اس تاریخی معاہدے پر بڑے پیمانے پر عوامی مسرت کی عکاسی کی۔
سعودی عرب، پاکستان اور ترکی نے گذشتہ روز مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں ایک مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت کسی ایک ملک پر مسلح حملہ ان سب کے خلاف حملہ سمجھا جائے گا۔
یہ معاہدہ اجتماعی سکیورٹی کو مضبوط بنانے، مشرق وسطیٰ اور عالمی سطح پر امن و استحکام کے حصول اور ایک محفوظ اور خوشحال مستقبل کے لیے جدوجہد کرنے کے حوالے سے تینوں ممالک کے مشترکہ عزم کا مظہر ہے۔
سعودی مملکت کی عمارتوں پر قومی پرچم روشن کرکے مسرت کا یہ اظہار سعودی عرب، ترکی اور پاکستان کو متحد کرنے والے شاندار تعلقات، گہرے تاریخی روابط اور اسلامی یکجہتی کو اجاگر کرتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments