لاہور میں موسلادھار بارش، ملی میٹر میں سنچری، نشیبی علاقے زیرِ آب
لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت میں مون سون کی موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، شہر میں بارش نے ملی میٹر میں سنچری مکمل کرلی۔
محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق لاہور کے ایئرپورٹ کے علاقے میں سب سے زیادہ 104 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ جیل روڈ پر 102 ملی میٹر بارش ہوئی۔
اعداد و شمار کے مطابق مغلپورہ میں 32.8، تاج پورہ میں 39.8، نشتر ٹاؤن میں 27.6، چوک ناخدا میں 10.4، گلبرگ میں 10.8، لکشمی چوک میں 3 اور اہتمام میں 9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
فرخ آباد میں 0.8، گلشن راوی میں 1.6، اقبال ٹاؤن میں 3.6 اور سمن آباد میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
جوہر ٹاؤن میں 10، ہڈیارہ ڈیفنس روڈ پر 57.6، شادی پورہ میں 28، سگیاں میں 3.6، کاہنہ میں 75.6 جبکہ مناواں کے علاقے میں 57 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق صبح 8 بج کر 40 منٹ پر شروع ہونے والی بارش کے دوران اب تک لاہور میں اوسطاً 24.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے۔
موسلادھار بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہونے کی صورتحال بھی پیدا ہوگئی ہے، جبکہ متعلقہ ادارے نکاسی آب کے انتظامات میں مصروف ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments