بیوی کے قتل میں مطلوب شوہر ، فائرنگ کیس کا ملزم گرفتار
محمد احسان نے گھریلو جھگڑے پر مبینہ طور پر بیوی کو گلا دبا کرقتل کر دیا تھا
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )ایس پی جڑانوالہ محمد اختر ویس کی ہدایت پر تھانہ روڈالہ پولیس نے دو مختلف کارروائیوں میں بیوی کے قتل میں مطلوب شوہر اور فائرنگ کے مقدمے میں نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او مہر گلزار حسنین سپیرا کے مطابق چک نمبر 275 گ ب کے رہائشی محمد احسان نے مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے کے دوران اپنی بیوی کا گلا دبا کر اسے قتل کر دیا تھا اور فرار ہو گیا تھا۔
پولیس نے جدید ٹیکنیکل ذرائع اور انٹیلی جنس کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ دوسری کارروائی میں چک نمبر 356 گ ب میں مخالفین پر فائرنگ کے مقدمے میں مطلوب ملزم محمد سرفراز کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون ہاتھ میں لینے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments