مسجد کے غلہ سے پیسے چوری کا الزام، کھمبے سے باندھ کر تشدد
شہروزکوسنگین دھمکیاں ، ویڈیو بھی وائرل ،مقدمہ درج،ملزموں کی تلاش شروع
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسجد کے غلے سے پیسے چوری کرنے کے الزام پر شہری کو کھمبے سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بناکر زخمی کر دیا گیا۔ تھانہ پیپلز کالونی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے مزمل نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزموں نے اسکے بھائی شہروز کو قابو کر لیا اور مسجد کے غلے سے پیسے چوری کرنے کا الزام لگا کر اسے کھمبے سے باندھ دیا اور تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا اور اس دوران اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں جبکہ سارے وقوعہ کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کردی گئی۔ پولیس نے قانونی کارروائی کاآغاز کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments