جھنگ روڈ موٹروے انٹرچینج پر دوگاڑیوں میں تصادم،3افراد زخمی

جھنگ روڈ موٹروے انٹرچینج پر  دوگاڑیوں میں تصادم،3افراد زخمی

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جھنگ روڈ موٹروے انٹرچینج کے قریب ایوری گاڑی اور لوڈرڈالے میں تصادم سے تین افراد زخمی ہوگئے۔

حادثہ ایوری گاڑی کا فرنٹ ٹائر اچانک برسٹ ہونے پر پیش آیا، گاڑی سوار افراد گوجرانوالہ سے شورکوٹ جا رہے تھے جبکہ ڈالہ سوار افراد فیصل آباد سے ملتان آم لیکر جا رہے تھے ،ٹائر برسٹ ہونے پر گاڑی نے ڈالے کو پیچھے سے ٹکر مار دی، ڈالہ سوار جاوید فاروق سکنہ 335 ج ب نیا لاہور ، رفیق سکنہ فیصل آباد اور احسن اعجاز سکنہ فتح پور لیہ زخمی ہو گئے ۔ریسکیو عملے نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ منتقل کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...