گوجرہ :روز نامہ دنیا کے نمائندہ حاجی صادق حادثہ میں شدید زخمی
گوجرہ(نمائندہ دنیا)گوجرہ میں روز نامہ دنیا کے نمائندہ حاجی صادق ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہوگئے۔
سنیئر صحافی موٹر سائیکل پر اپنے گاؤں سے شہر آرہے تھے کہ کھدر والا روڈ پر چک نمبر 369 ج ب سرجا کے قریب نامعلوم کار سواروں نے ٹکر مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے ۔ کار سوار موقع سے فرار ہوگئے ۔حاجی صادق کو فوری تحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتال گوجرہ منتقل کیا گیا جہاں طبی امداد دی جارہی ہے ۔ حادثے سے انکے پاؤں، بازو اور کندھے کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔ مقامی صحافیوں ،تاجروں ،سیاسی و سماجی رہنماؤں نے حاجی صادق کی ہسپتال میں عیادت کی اور جلد صحت یابی کیلئے دعائیں کیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments