سلطان ٹاؤن میں جوہڑ نما تالاب، بدبو سے مکین پریشان

 سلطان ٹاؤن میں جوہڑ نما تالاب، بدبو سے مکین پریشان

سلانوالی (نمائندہ دنیا)سلانوالی کے محلہ سلطان ٹاؤن میں نکاسی آب کے لیے قائم جوہڑ نما تالاب نے مکینوں کا جینا دوبھر کردیا۔ گندے پانی کے باعث علاقے میں ہر طرف بدبو اور تعفن پھیلنے سے سانس لینا بھی محال ہوگیا ہے جبکہ مکین، خصوصاً بچے ، مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے ہیں۔

شہریوں اور سماجی حلقوں نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے فوری نوٹس لینے اور جوہڑ ختم کرکے نکاسی آب کا مناسب انتظام کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ سلانوالی فاروقہ روڈ کے عقب میں واقع محلہ سلطان ٹاؤن میں نکاسی آب کا کوئی مناسب انتظام موجود نہیں۔ محلے کے درمیان گاؤں کی طرز پر ایک جوہڑ نما تالاب قائم ہے ، جس کے چاروں اطراف آبادی ہے اور سینکڑوں گھروں میں ہزاروں افراد رہائش پذیر ہیں۔مکینوں کے مطابق علاقے کے گھروں سے کچی پکی نالیوں کے ذریعے نکلنے والا گندا پانی مذکورہ جوہڑ میں جمع ہوتا رہتا ہے۔ طویل عرصے سے جمع گندے پانی کے باعث علاقے میں بدبو اور تعفن پھیل گیا ہے ، جس سے مکینوں کا سانس لینا دشوار ہوچکا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ گندے پانی، بدبو اور جراثیم کی وجہ سے خصوصاً بچے مختلف بیماریوں کا شکار رہتے ہیں جبکہ تعفن کے باعث علاقے میں رہنا بھی مشکل ہوتا جارہا ہے ۔محلہ سلطان ٹاؤن کے مکینوں اور سلانوالی سول سوسائٹی کی اہم شخصیات نے کمشنر سرگودھا اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ شہری آبادی کے درمیان قائم جوہڑ نما تالاب کو ختم کیا جائے اور علاقے میں مستقل بنیادوں پر نکاسی آب کا مناسب انتظام کرکے مکینوں کو اس دیرینہ مسئلے سے نجات دلائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...