جامع مسجد گلزار مدینہ میں استقبالِ ربیع الاول کانفرنس

جامع مسجد گلزار مدینہ میں استقبالِ ربیع الاول کانفرنس

بابرکت ماہ سیرت النبیؐ پر عمل پیراہونے کادرس دیتا:قاری اسد اﷲ ،احمد فیض

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )دارالعلوم مہریہ رضویہ کے زیر اہتمام جامع مسجد گلزار مدینہ ریلوے کالو نی میں استقبالِ ربیع الاول کے سلسلہ میں کانفرنس ہوئی، جسکی صدارت صاحبزادہ قاری احمد فیض گو لڑوی نے کی ۔کانفرنس میں علما، مذہبی شخصیات، منتظمین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کیما علامہ قاری اسد اﷲ چشتی نے خطاب کرتے کہا کہ ربیع الاول کا بابرکت مہینہ ہمیں محبتِ رسولؐ کے ساتھ ساتھ آپ ؐ کی سیرت و سنت پر عملی طور پر چلنے کا درس دیتا ہے ،نبی کریم ؐ کی مبارک زندگی پوری انسانیت کے لیے بہترین نمونہ ہے اور ہمیں اپنی انفرادی و اجتماعی زندگی کو سیرتِ طیبہ کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے، آپ ؐسے سچی محبت کا تقاضا صرف زبانی دعوے نہیں بلکہ سنتوں پر عمل، اخلاقِ حسنہ اپنانا، دوسروں کے حقوق ادا کرنا اور معاشرے میں امن و محبت کو فروغ دینا ہے ۔ آج کے دور میں ہمیں اپنے اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر اتحاد، اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دینا چاہیے ۔صاحبزادہ قاری احمد فیض گو لڑوی نے خطاب میں کہا کہ نوجوان نسل امت کا قیمتی سرمایہ ہے ، اسے سیرتِ رسولؐ اور اسلامی تعلیمات سے روشناس کرانا والدین، علما اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ اگر ہم نبی کریم ؐ کی تعلیمات کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنا لیں تو معاشرے سے بہت سی برائیوں کا خاتمہ ممکن ہے ۔شرکا نے درود و سلام پیش کیا جبکہ آخر میں ملک و قوم، امتِ مسلمہ کی سلامتی، اتحاد و اتفاق اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...