امام حسین ؓ کے چہلم کے سلسلہ میں دو جلوس برآمد
گوجرہ(نمائندہ دنیا)حضرت امام حسین ؓکے چہلم کے سلسلہ میں دو جلوس مرکزی امام بارگاہ اور امام بارگہ ابو تراب سے برآمد ہو ئے جواپنے اپنے مقررہ راستوں سے ہو تے ہو ئے چوک ملکانوالہ پہنچے جہاں عزاداروں نے ماتم کیا۔۔۔
جسکے بعد ذاکر اہلیبیت نے واقعہ کر بلاپر مفصل روشنی ڈالی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی گوجرہ علم دین کی قیادت میں ایس ایچ او سٹی وسیم سہونے سکیورٹی نے سخت ترین انتظامات کر رکھے تھے جبکہ ممبران امن کمیٹی وصدر مرکزی انجمن تاجران چوہدری منصور بھنگو،جنرل سیکرٹری ملک امجد ضیا بھی موجود تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments